اتوار, اکتوبر 11, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ ،پی ٹی آئی کی حکومت ختم

اکتوبر 11, 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ ،پی ٹی آئی کی حکومت ختم

اسلام آباد:

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج دونوں لگانے کی منظوری دے دی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ، سالک حسین اور عطاء تارڑ سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔

وفاقی کابینہ کو خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، کابینہ نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سے صوبائی حکومت کی دانستہ لاتعلقی کے پیش نظر حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

کابینہ نے وزیرِ اعظم کو تجویز دی کہ وہ صدر مملکت کو مشورہ دیں کہ حالات کی سنگینی کے پیش نظر صدر مملکت آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی کا نفاذ کریں، اس ضمن میں وزیرِ اعظم ہاؤس سے ایڈوائس ایوان صدر بھجوا دی گئی جس پر صدر مملکت نے دستخط کردیے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے سے قبل پختونخوا حکومت کو مولانا ففضل الرحمان کے ذریعے ایک آخری موقع بھی دیا تاہم مذاکرات یہ آخری کوشش ناکام ہوگئی۔

قبل ازیں اجلاس میں تجویز دی گئی تھی کہ خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی فیصلے سے پہلے مولانا فضل الرحمٰن کے ذریعے آخری کوشش کی جائے، اجلاس کے دوران ہی نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کرکے مشاورت کی۔

وفاقی کابینہ نے خیبر پختنوخوا میں دہشتگردی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، کابینہ ارکان نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ شاہراہِ دستور پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ سیکیورٹی انتظامات کے لیے بکتر بند گاڑیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔

ShareTweetSend
Previous Post

رونالڈو کو پرتگال فٹبال ٹیم کا کیمپ چھوڑنا مہنگا پڑ گیا

Next Post

پاکستانی تجارتی وفد کی رومانیہ کی وزارتِ معیشت کے حکام سے ملاقات

Related Posts

پاکستانی تجارتی وفد کی رومانیہ کی وزارتِ معیشت کے حکام سے ملاقات
تازہ ترین

پاکستانی تجارتی وفد کی رومانیہ کی وزارتِ معیشت کے حکام سے ملاقات

اکتوبر 11, 2026
رونالڈو کو پرتگال فٹبال ٹیم کا کیمپ چھوڑنا مہنگا پڑ گیا
تازہ ترین

رونالڈو کو پرتگال فٹبال ٹیم کا کیمپ چھوڑنا مہنگا پڑ گیا

اکتوبر 11, 2026
ڈسکور پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر قیصر رفیق تین روزہ دورے پر بارسلونا پہنچ گئے، پاکستانی بزنس کمیونٹی کا پُرتپاک استقبال
سپین

ڈسکور پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر قیصر رفیق تین روزہ دورے پر بارسلونا پہنچ گئے، پاکستانی بزنس کمیونٹی کا پُرتپاک استقبال

اکتوبر 11, 2026
فلوریڈا میں سمندری طوفان ایسیاس کے وار سے 2 افراد جاں بحق
دنیا

فلوریڈا میں سمندری طوفان ایسیاس کے وار سے 2 افراد جاں بحق

اکتوبر 11, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved