ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

نیلم منیر کے گھر ننھے شہزادے کی آمد

اکتوبر 8, 2026
نیلم منیر کے گھر ننھے شہزادے کی آمد

دبئی (جانب منزل نیوز) پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے مداحوں کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، قریبی خاندانی ذرائع کے مطابق اداکارہ اور ان کے شوہر محمد راشد کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

نیلم منیر کا شمار پاکستان کی مقبول ٹیلی ویژن اور فلم اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور انسٹاگرام پر انہیں 77 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں۔ نیلم منیر نے نومبر 2024 میں دبئی میں محمد راشد سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد انہوں نے ٹیلی ویژن ڈراموں سے فاصلہ اختیار کیا اور دبئی منتقل ہوگئیں۔ حالیہ عرصے میں دبئی میں ان کی بعض عوامی مصروفیات کے دوران ان کا بے بی بمپ بھی نظر آیا تھا، تاہم اداکارہ نے اپنی جانب سے حمل کی باضابطہ تصدیق نہیں کی تھی

اب نیلم منیر کے شوہر کے ایک قریبی رشتہ دار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جوڑے کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ دوسری جانب اداکارہ نے تاحال اپنے مداحوں کے ساتھ اس خبر کو باضابطہ طور پر شیئر نہیں کیا۔

محمد راشد کے ایک قریبی دوست نے ٹک ٹاک پر مبارکباد دیتے ہوئے بچے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا۔ پوسٹ میں محمد راشد کو ’’پیارے بھائی‘‘ کہہ کر مبارکباد دی گئی اور نومولود کے لیے صحت، خوشی اور لمبی عمر کی دعا بھی کی گئی۔ خبر سامنے آنے کے بعد نیلم منیر کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات دینا شروع کردیے۔ مداح اب اداکارہ کی جانب سے اپنے نومولود بیٹے کی پیدائش کی باضابطہ تصدیق اور تصاویر شیئر کیے جانے کے منتظر ہیں

ShareTweetSend
Previous Post

عوام راج لائرز فورم کی جانب سے امیدواروں کا اعلان

Next Post

عامر خان کا نیا انداز ،،،، لگتا ہے نئی فلم کی تیاری ہے

Related Posts

دبئی عالمی کرپٹو انڈسٹری کا نیا مرکز بننے کو تیار
متحدہ عرب امارات

دبئی عالمی کرپٹو انڈسٹری کا نیا مرکز بننے کو تیار

اکتوبر 9, 2026
کے پی کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی یا گورنر راج؟
پاکستان

کے پی کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی یا گورنر راج؟

اکتوبر 9, 2026
پاکستان میں نئے صوبوں کی گونج تیز
پاکستان

پاکستان میں نئے صوبوں کی گونج تیز

اکتوبر 9, 2026
جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، حکومت و اپوزیشن کے مذاکرات پر غور
پاکستان

جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، حکومت و اپوزیشن کے مذاکرات پر غور

اکتوبر 9, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved