ابوظہبی(جانب منزل نیوز) سپر فکس گروپ کی 8 ویں سالگرہ کے موقع پر ابوظہبی کے فائیو سٹار ہوٹل میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سفیر پاکستان فیصل نیازترمذی اور معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
سپرفکس میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے محنتی اسٹاف کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سفیر پاکستان فیصل نیازترمذی اور سید قاسم علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپرفکس گروپ کے سی ای اونوید احمد کی محنت اور ویژن کی کھل کر تعریف کی انہیں انتہائی قلیل مدت میں سپر فکس کو برانڈ بنانے اور اسکی کامیابی پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر چیف ایڈیٹر ہفت روزنہ جانب منزل ارشد انجم نے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی، قاسم علی شاہ،سپرفکس گروپ کے سی ای او نوید احمد سمیت تقریب میں شریک مہمانوں سے خصوصی گفتگو کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے نوید احمد نے عام ورکر کی نوکری سے دبئی میں عملی زندگی کا آغاز کیا۔ پھرانہوں نے دو لوگوں کے ساتھ ایک گاڑیوں کی ورکشاپ سے شروع کی۔
انہوں نے اپنی انتہائی محنت اور لگن سے نوید احمد نے سپر فکس گروپ کو واقعی سپر بنادیا۔اور آج متحدہ عرب امارات میں سپر فکس کی پندرہ برا نچز ہیں اور مختلف نیشنلیٹز سے تعلق رکھنے والے 200سے زائد اسٹاف ممبران ہیں۔