ابوظہبی (جانب منزل نیوز)پرائم لیموزین ابوظہبی نے سٹاف و ٹیم ممبران کے اور متحدہ عرب امارات میں مقیم بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر و تقسیمِ انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا۔ مختلف ممالک کی کاروباری شخصیات اور ڈپلومیٹس نے خصوصی شرکت کی۔
افطار ڈنر کے موقع پر ”ٹیم پرائم ویزلیموزین”کے ممبران کو 4 عمرہ پیکجز،4گولڈکے زیورات اور دیگر پُرکشش کیش پرائز کے علاوہ اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔
تقریب میں سی ای او میاں غلام مرتضٰی اور ایم ڈی حافظ محمد اکرام کرسال کے قریبی دوست احباب اور رشتہ دار بھی موجود تھے۔
سفارخانہ آف پاکستان کی جانب سے مہمان خصوصی ڈپٹی ہیڈ آف مشن آفاق احمد سفارتی ٹیم کے ساتھ شریک ہوئے۔
پاکستانی،بھارتی،متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات جن میں ایڈووکیٹ محمد حمدان البلوشی، فاطمہ بنتِ حمدان،شیخ محمد سلمان السوئدی،مٹسبُشی موٹرز کے منیجرمحمد زمان،ٹیکس ایسوسی ایٹ فرم سے اسوتوش،پی آئی اے کی کنٹری ہیڈ صامیہ،اونر سٹار لٹ لیموزین دبئی نیبل احمد، حاجی فضل مغل، چیئرمین پوٹھوہار کمیونٹی یو اے ای راجہ عبدالغفورالمعروف لالہ جی اور ملک بوبی سمیت سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے پرائم بزنس گروپ کے سی ای او میاں غلام مرتضی اور پرائم ویز لیموزین کے ایم ڈی حافظ محمد اکرام کرسال نے کہا ہم اماراتی حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں فرینڈلی بزنس ماحول فراہم کیا انہوں نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔