دبئی (جانب منزل نیوز) موبی ایونٹس، وی ٹی آر ہاسپیٹلٹی اور ایوا مڈل ایسٹ کامیابی کا نام ہیں۔ جب یہ تینوں مشترکہ طور پر کوئی ایونٹ آرگنائز کریں تو اس کی کامیابی یقینی ہوتی ہے۔ موبی ایونٹس نے صوفی میوزک پسند کرنے والے یو اے ای میں مقیم افراد کیلئے شاندار صوفی ایونٹ کا انعقاد کیا۔ جس میں معروف صوفی فنکار ستیندر سرتاج نے صوفی موسیقی سے سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
موجودہ دور میں جب ہر طرف ہلچل اور تیزی ہے ایسے دور میں روحانی تعلق کے لمحات نایاب اور قیمتی موتی ہیں۔ دبئی کے وسط میں منعقدہ شاندار شام میں شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ پنجابی اور صوفی میوزک کے حوالے سے ستیندر سرتاج ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار ہیں اور ایسے فنکار ہیں جو اپنے الفاظ اور دھنوں کی جوش اور خوبصورتی کے ذریعے سامعین کو مسحور کردیتے ہیں۔ستیندر سرتاج نے اس موقع پر پاکستانی لیجنڈ نصرت فتح علی خان اور ریشماں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے گانوں پر پرفارم کیا۔
موبی ایونٹس کے ڈائریکٹرسمرت پریت سنگھ کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر ستندر سرتاج کے کنسرٹ کا مقصد شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ MobiEventz Dubai، ایک برانڈ ہے جو ایونٹ مینجمنٹ انڈسٹری میں انداز، تخلیقی صلاحیتوں اور معیار کا منفرد نام ہے اس قبل ہم نے گرداس مان کا شو بھی آرگنائز کیا تھا۔