دبئی (جانب منزل نیوز) یواے ای کی ممتاز ریٹیل چین المایا سپر مارکیٹ نے رمضان المبارک میں اپنے صارفین کی خوشیاں دوبالا کردی ہیں۔ 45 دن تک صارفین اپنی پسندیدہ اشیا خریدنے کے ساتھ اس پر بچت بھی حاصل کرسکیں گے۔ المایا سپر مارکیٹ نے تین مرحلوں میں پرموشن کا آغاز کیا ہے۔
پہلا مرحلہ جو 21 فروری سے شروع ہوا وہ ”اھلاً رمضان“ ہے۔ اس کے بعد ”رمضان ون“ ہے جو 6 مارچ سے شروع ہے جبکہ آخری مرحلہ ”رمضان ٹو“ پرموشن کا ہوگا۔ صارفین کو 500 سے زیادہ مصنوعات پر بچت دی گئی ہے۔ ان مصنوعات میں گروسری، مشروبات، فریز ہوئی خوراک اور تازہ پروڈکشن شامل ہیں۔
پرموشن کے موقع المایا گروپ کے پارٹنر اور گروپ ڈائریکٹر کمال وچانی کا کہنا تھا کہ ہم رمضان کے مقدس مہینے میں اپنے صارفین کے لیے بہترین پیشکشیں اور رعایتیں پیش کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔ صارفین کو شاندار ڈیلز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا کافی موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس رمضان، اتحاد، مہربانی اور سخاوت کی بنیادی اقدار کو منانے کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ ہماری خصوصی رمضان پرموشنز کا فائدہ اٹھانے کیلئے جلد از جلد اپنی قریبی المایا سپر مارکیٹ کا دورہ کریں۔ المایا سپر مارکیٹ اور ہماری خصوصی رمضان پیشکشوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری ویب سائٹ www.almaya.ae پر وزٹ کریں یا سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے بھی معلومات لے سکتے ہیں۔