دبئی (جانب منزل نیوز) انڈیکس ایکسچینج نے رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک میں شان رمضان سیزن 3کی شاندار پرموشن کا اعلان کرکے اپنے کرم فرماؤں کے دل جیت لیے ہیں۔ ایک منفرد اور شاندار پرموشن کا سلوگن”اب کی بار آپ کی سرکار“رکھا گیا ہے۔
انڈیکس ایکسچینج ہر سال ماہ رمضان المبارک میں ایک نئے اور منفرد انداز میں اپنے کسٹمرز کیلئے انعامات کا اعلان کرتا ہے۔ اس سال انڈیکس ایکسچینج اپنے کرم فرماؤں کو اپنی مرضی کا انعام جیتنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ اب آپ اپنے پیاروں کو بہترین ایکسچینج ریٹس پر پیسے بجھوانے پر ہر ہفتے بزریعہ قرعہ اندازی آدھا کلو سونا، پچاس ہزار درھم نقد اپنے ملک میں اپنے خوابوں کا کھر اور ایک کار جیت سکتے ہیں۔
شان رمضان سیزن 3 کی پرموشن ”اب کی بار آپ کی سرکار“ کی پروقار لانچنگ تقریب دبئی میں منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قران کریم سے ہوا جبکہ معروف ثناخوان ابوبکر سلطانی نے نعت رسول مقبول پیش کرکے سماں باندھ دیا۔تقریب میں انڈیکس ایکسچینج کے اسٹاف کی جانب سے مختلف ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے کی گئی شاندار پرفارمنس بھی یادگار رہی۔
اس موقع پر انڈیکس ایکسچینج کے سی او او سید عبدالسلام،چیف بزنس آفیسر میر کے رسول کا کہنا تھا کہ انڈیکس ایکسچینج ہر سال رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں اپنے کسٹمرز کو شان رمضان پرموشن کے ذریعے انعامات سے نوازتی ہے۔ اس سال بھی شان رمضان سیزن 3میں ایک منفرد انداز اپنایا گیا ہے جس میں ہم نے اپنے کسٹمر کو اختیار دیا ہے کہ وہ کونسا انعام جیتنا چاہتے ہیں وہ خود اسے منتخب کریں۔اس لیے ہم اس کا عنوان رکھا ہے“اب کی بار آپ کی سرکار“اور ہر ہفتے بذریعہ قرعہ اندازی آپ کو آدھا کلو سونا،پچاس ہزاردرھم نقد،اپنے ملک میں اپنے خوابوں کا گھر،اور نئی کار جیتنے کا موقع ملے گا
۔ تقریب میں بنک الفلاح کے ہوم ریمٹنس ہیڈ جی سی سی عدیل جنجوعہ نے اپنی ٹیم کے ارکان اعظم حسین،کاشف رضا اور وجاہت خاں سمیت شرکت کی جبکہ یو بی ایل کے ہوم ریمٹنس یونٹ ہیڈ یو اے ای محمد آصف جام نے اپنی ٹیم کے ارکان سید فہد عزیز،محمد عرفان شیخ اور سمیع اللہ کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر یو بی ایل کی جانب سے محمد آصف جام اور بنک الفلاح کی جانب سے عدیل جنجوعہ نے شان رمضان سیزن 3کی کامیاب لانچنگ پر انڈیکس ایکسچینج کی انتظامیہ خصوصاً سید عبدالسلام اور میر کے رسول کو مبارکباد پیش کی۔