دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کی بہترین کرنسی ایکسچینجز میں سے ایک الاھلیہ ایکسچینج کی 2023-24 کی ونٹرپروموشن ختم ہوگئی ہے۔ اس دوران 10 خوش نصیبوں کو لگژری ایس یو وی کاریں دی گئیں۔ 12 اکتوبر سے 8 فروری تک جاری رہنے والی پروموشن کے دوران 6 پاکستانیوں، دو فلپائنی شہریوں اور سری لنکا اور نیپال کے ایک ایک شہری نے ایس یو وی لگژری گاڑیوں کے انعامات جیتے۔
فاتحین کا انتخاب الاھلیہ ایکسچینج کے ذریعے اپنے پیاروں کو رقم بھجوانے والوں میں سے کیا گیا۔ قرعہ اندازی الاھلیہ ایکسچینج الیکٹرا ابوظہبی برانچ، الاھلیہ ایکسچینج شارجہ برانچ اور الاھلیہ ایکسچینج الکوز مال برانچ دبئی میں کی گئی۔ خوش نصیبوں میں سری لنکن شہری رویشی انوشکا پری یانتھا، فلپائنی شہری نیوپورو ڈومن گوز،انجی لیتو ہرنندیز، پاکستانی شہری وقاص خان، محمد امین، اصغر علی، شوکت علی، محمد عظیم اور بلال خان اور نیپالی شہری سوراج بہادر شامل ہیں۔
اس موقع پر قائم جنرل منیجر الاھلیہ ایکسچینج کمال صبا نے جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے پروموشن کو کامیاب بنانے پرالاھلیہ ایکسچینج کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سال کے دوران الاھلیہ ایکسچینج کسٹمر سروس، تمام سٹاف کی لگن اور ٹیکنالوجی کی بروقت اپ گریڈیشن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں بہت اچھی پوزیشن پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی الاھلیہ ایکسچینج سنٹرل بینک آف یو اے ای کی طرف سے نافذ کردہ قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کو یقینی بناتی ہے۔
تقریب میں ایچ آر اور ایڈمن منیجر سلمان خالد،سینئر مارکیٹنگ منیجر سنتوش نائر،بزنس ڈویلپمنٹ منیجر عامر اقبال، ڈپٹی آپریشن منیجرشنیش کولارا، منیجر بینکنگ آپریشنز محمد مرغوب،منیجر سیٹلائٹ و اے پی ایس مارکیٹنگ سدرشن جوشی اور ایریا منیجرز، کوریڈور منیجرز، برانچ منیجرز اور مارکیٹنگ ٹیم نے شرکت کی۔