دبئی (جانب منزل نیوز) بھارت کے دار الحکومت نئی دہلی میں بین الاقوامی کتاب میلے کا انعقاد ہوا۔ وزارت تعلیم کے تحت نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام ہونے والے میلے میں ایک ہزار سے زائد اشاعتی ادارے شریک تھے۔ حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے افکار اور علوم کی ترویج کے لیے معروف الرحیم بک ڈپو دہلی نے بھی شرکت کی۔
مجدد العصر مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری کی زیر سرپرستی حضرت شاہ ولی اللہ کی عربی، فارسی اور اردو کتب کی اشاعت کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ ادارے کی کتب سیرت رسول کریم ﷺ از حضرت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی ؒ اور خطبات ملتان از حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری مقبول ہوچکی ہیں۔
اس کے علاوہ امام شاہ ولی اللہؒ کی کتب البدور البازغہ مع شرح النجوم الساطعہ، الخیر الکثیر مع شرح الفیض الکبیر، تاویل الاحادیث مع شرح العلیق الاثیٹ، فیوض الحرمین مع شرح کنوز البلدین الکرمین، القول الجمیل مع شرح العون الجلیل، اللمحات مع شرح النفحات جیسی اہم کتب مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری کی تحقیقات و تشریحات کے ساتھ ورلڈ پک فیئرمین ایم آر پبلی کیشنز کے اسٹال پر دستیاب ہیں۔