ابوظہبی (جانب منزل نیوز) ابوظہبی شہر کے وسط میں 10 روزہ الحسن فیسٹیول شروع ہوگیا ہے جو 28 جنوری تک جاری رہے گا۔
میلے کے دوران شرکا اونٹوں کی سواری، گاؤں کے ماحول، روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
اماراتی روایات اور ورثے کی سالانہ تقریب الحسن میں منعقد کی جا رہی ہے۔ جو شہر کا سب سے قیمتی تاریخی مقام ہے۔ قصر الحسن پرفارمنس، معاشرت، کھانوں، آرٹس اینڈ کرافٹس اور فیملی گیدرنگ کے حوالے اور ماضی کو کھوجنے کیلئے مناسب جگہ ہے۔
الحسن فیسٹیول کو تین زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو ورثہ، دستکاری اور کمیونٹی پر مشتمل ہیں۔ اس تہوار کے دوران مختلف قسم کے پروگرام اور ایکٹیوٹیز پیش کی جائیں گی۔
ابوظہبی کے محکمہ ثقافت اور سیاحت کے کلچر فیسٹیولز اور پلیٹ فارمز کے ڈائریکٹر رندا بن حیدر کا کہنا ہے کہ اس سال ہم نے 10 روزہ میلے میں کچھ نئی چیزیں بھی شامل کی ہیں۔یہاں بزرگوں، بچوں، خواتین،مردوں یعنی ہر ایک کے لیے کچھ نہ کچھ ہے۔
میلے میں کھانے، شاپنگ سٹالز اور مشہور اماراتی گانے، عرب شاعری پیش کی جائے گی۔