شارجہ (جانب منزل نیوز)اردو ادب کا دیار غیر میں ادبی سفیر رفعت علوی نے پاکستان کے ممتاز شاعر طارق سبزواری کے اعزاز میں شارجہ کے النواب ریسٹورنٹ میں تقریب کا انعقاد کیا۔ فرحان واسطی کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے مقامی عرب اردو شاعر ڈاکٹر زبیر فاروق،آصف، نقاش علوی،بیگم آصف بن آصف، ترنم ناز،بیگم طارق سبزواری، عائشہ نقاش، ازبا صدیقی اور سہیل خاور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
طارق سبزواری کا شمار پاکستان کے صف اول کے شعرا میں ہو تا ہے بلکہ وہ ان چند شعراء میں سے ھیں جنہوں نے ھر نسل کو بے حد متاثر کیا ھے۔ ڈاکٹر زبیر فاروق مقامی عرب ہیں انہوں نے کراچی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کی۔پاکستان رہ کر اردو ادب سے لگاؤ ہوا۔ شفیق سلیمی ان کے استاد ہیں۔ 100 سے زائد ان کے مجموعہ کلام منظر عام پر آ چکے ہیں۔
انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر زبیر فاروق کی صدارت میں محفل خوب جمی خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔طارق سبزواری اور ڈاکٹر زبیر فاروق نے اپنا اپنا کلام سنایا۔ڈاکٹر زبیر فاروق نے اپنے تازہ مجموعہ کلام ” دائروں کے درمیان ‘ اپنے دستخطوں سے شرکاء کو پیش کیا۔