مستونگ (جانب منزل نیوز)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ربیع الاول کے جلوس میں ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے سی ٹی ڈی تھانے میں نا معلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
’ایکسپلوسیو ایکٹ‘ کے تحت درج اس مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق اس واقعے کے بعد تحقیقات جاری ہیں اور ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ مستونگ میں ربیع الاول کے جلوس میں 12 ربیع الاول کو ہونے والے خود کش حملے میں 52 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہو گئے تھے۔