اسلام آباد (جانب منزل نیوز) حکومت نے آئی ایس آئی کے ڈی جی سی میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اُن کی تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے۔ میجر جنرل فیصل نصیر اس سے قبل انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے انٹرنل ونگ، جسے ’ڈی جی سی‘ کہا جاتا ہے، کے سربراہ رہے ہیں۔
میجر جنرل فیصل نصیر کی تقرری وفاقی حکومت کی منظوری سے کی گئی ہے اور یہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔
نیکٹا کا ادارہ سنہ 2008 میں وزارتِ داخلہ کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ اس ادارے کا کام دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قومی حکمت عملی مرتب کرنا، ایکشن پلان تیار کرنا، مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو بہتر بنانا اور وفاقی حکومت کو پیش رفت سے آگاہ کرنا ہے۔








