ایتھنز (جانب منزل نیوز) ایران، ترکی کے درمیان مبینہ فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے سماہنی آزاد کشمیر کے نوجوان کی میت آبائی علاقے پہنچ گئی۔میت پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔نوجوان یونان جانے کی کوشش میں فائرنگ کا نشانہ بنا۔
جانب منزل نیوز کے ذرائع کے مطابق یورپ جانے کی خواہش میں غیر قانونی راستے سے یونان جانے والے نوجوان محمد وحید کی میت آبائی علاقے چٹی باولی پہنچنے پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔
محمد وحید یونان جانے کی کوشش کے دوران ایران اور ترکی کے درمیان مبینہ طور پر فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعے میں بھمبر سے تعلق رکھنے والا ایک اور نوجوان کے جاں بحق جبکہ 3 نوجوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔








