جمعہ, اکتوبر 23, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

یورپ :2026 میں ریکارڈ توڑ گرمی سے 50 ہزار 391افراد ہلاک ہونے کا انکشاف

اکتوبر 23, 2026
یورپ :2026 میں ریکارڈ توڑ گرمی سے 50 ہزار 391افراد ہلاک  ہونے کا انکشاف

ویانا (جانب منزل نیوز)یورپ میں رواں موسم گرما کے دوران ریکارڈ توڑ گرمی کے باعث 50 ہزار 391افراد ہلاک ہوئے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق نیچر ہیلتھ کے آئندہ شمارے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق محققین نے جون، جولائی اور اگست کے دوران بار بار آنے والی گرمی کی شدید لہروں کے تناظر میں یورپ کے 854 شہروں میں مختلف عمر کے افراد کی گرمی سے ہونے والی اموات کا تخمینہ لگایا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ درجہ حرارت کے باعث 50,391 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 32,619 اموات کوئلے، تیل اور گیس جلانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اضافی گرمی کے باعث ہوئیں۔محققین کے مطابق یہ تعداد 2022 کے مقابلے میں 71 فیصد زیادہ ہے جب گرمی کے باعث 29,480 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انہی محققین نے رواں ماہ کے آغاز میں یورپ کے ان شہروں میں ہر سال موسم گرما کے دوران گرمی سے ہونے والی اموات کا جائزہ لینے پر مبنی ایک تحقیق بھی پیش کی تھی۔

تحقیق کے مصنفین نے کہا کہ رواں موسم گرما میں اموات کی اصل تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ ان اعداد و شمار میں مئی کے دوران آنے والی مہلک گرمی کی لہر سے ہونے والی اموات شامل نہیں ، مزید یہ کہ تحقیق صرف ان 854 شہروں تک محدود ہے جہاں یورپ کی تقریباً 40 فیصد آبادی رہتی ہے۔

Previous Post

اے آئی کے ذریعے پی ایچ پی میں سنگین خامیوں کا انکشاف، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس بند

Next Post

نیویارک :جون 2028 سے گھوڑا گاڑیوں پر پابندی

Related Posts

نیویارک :جون 2028 سے گھوڑا گاڑیوں پر پابندی
دنیا

نیویارک :جون 2028 سے گھوڑا گاڑیوں پر پابندی

اکتوبر 23, 2026
اے آئی کے ذریعے پی ایچ پی میں سنگین خامیوں کا انکشاف، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس بند
تازہ ترین

اے آئی کے ذریعے پی ایچ پی میں سنگین خامیوں کا انکشاف، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس بند

اکتوبر 23, 2026
جنوبی افریقی خاتون نے اے آئی کی مدد سے ایک سال میں 370 کتابیں لکھ دیں
تازہ ترین

جنوبی افریقی خاتون نے اے آئی کی مدد سے ایک سال میں 370 کتابیں لکھ دیں

اکتوبر 23, 2026
یو اے ای کا تعلیمی وژن، نوجوانوں کو مستقبل کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کا عزم
تازہ ترین

یو اے ای کا تعلیمی وژن، نوجوانوں کو مستقبل کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کا عزم

اکتوبر 22, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved