جمعرات, ستمبر 3, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

رکنِ قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کا قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ

ستمبر 2, 2026
رکنِ قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کا قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ

بارسلونا(جانب منزل نیوز) رکنِ قومی اسمبلی پاکستان سید عبدالقادر گیلانی نے قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ کیا، جہاں قونصل جنرل پاکستان مراد علی وزیر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران سید عبدالقادر گیلانی نے پاسپورٹ سیکشن، نادرا ڈیسک اور دیگر تمام قونصلر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ قونصل جنرل مراد علی وزیر نے انہیں مختلف شعبوں کی کارکردگی، پاکستانی شہریوں کو فراہم کی جانے والی قونصلر سہولیات اور درخواستوں کی بروقت تکمیل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔

قونصل جنرل نے سید عبدالقادر گیلانی کو اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مختلف مسائل، ان کے حل کے لیے قونصل خانے کی جاری کاوشوں اور متعلقہ ہسپانوی اداروں کے ساتھ روابط کے حوالے سے بھی جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر سید عبدالقادر گیلانی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے اور قونصل خانے کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید عبدالقادر گیلانی نے قونصل جنرل مراد علی وزیر اور قونصل خانے کے تمام افسران و عملے کو پاکستانی کمیونٹی کی بہترین خدمت پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے مسائل کا بروقت حل متعلقہ اداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

سید عبدالقادر گیلانی نے اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ اس موقع پر کمیونٹی ویلفیئر اتاشی حافظ عبدالرزاق صادق، چوہدری اشتیاق، چوہدری نواز جھنگوی اور پاکستانی کمیونٹی کے دیگر نمائندگان بھی موجود تھے۔

ShareTweetSend
Previous Post

قائد اعظم کا 150 یوم پیدائش، میڈرڈ میں سفارتخانہِ پاکستان کی جانب سے خصوصی مشاعرہ

Next Post

دبئی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے، بچوں کا پرتپاک استقبال

Related Posts

دبئی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے، بچوں کا پرتپاک استقبال
تازہ ترین

دبئی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے، بچوں کا پرتپاک استقبال

ستمبر 2, 2026
قائد اعظم کا 150 یوم پیدائش، میڈرڈ میں سفارتخانہِ پاکستان کی جانب سے خصوصی مشاعرہ
شوبز

قائد اعظم کا 150 یوم پیدائش، میڈرڈ میں سفارتخانہِ پاکستان کی جانب سے خصوصی مشاعرہ

ستمبر 2, 2026
مڈل ایسٹ انرجی: قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کردیا
تازہ ترین

مڈل ایسٹ انرجی: قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کردیا

ستمبر 2, 2026
حمزہ احسن گوندل کی بارسلونا آمد پر طارق رفیق بھٹی کی جانب سے پرتکلف عشائیہ
خاص خبریں

by Rana Irfan
ستمبر 2, 2026
0

دبئی (جانب منزل نیوز)دبئی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا۔ شہر بھر کے اسکولوں...

رکنِ قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کا قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ

رکنِ قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کا قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ

by Rana Irfan
ستمبر 2, 2026
0

بارسلونا(جانب منزل نیوز) رکنِ قومی اسمبلی پاکستان سید عبدالقادر گیلانی نے قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ کیا، جہاں قونصل...

قائد اعظم کا 150 یوم پیدائش، میڈرڈ میں سفارتخانہِ پاکستان کی جانب سے خصوصی مشاعرہ

قائد اعظم کا 150 یوم پیدائش، میڈرڈ میں سفارتخانہِ پاکستان کی جانب سے خصوصی مشاعرہ

by Rana Irfan
ستمبر 2, 2026
0

میڈرڈ (جانب منزل نیوز) اسپین کے دار الحکومت میڈرڈ میں سفارتِ پاکستان نے قائدِ اعظم سال کی مناسبت سے خصوصی...

مڈل ایسٹ انرجی: قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کردیا

مڈل ایسٹ انرجی: قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کردیا

by Rana Irfan
ستمبر 2, 2026
0

دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے مڈل ایسٹ انرجی 2026 میں پاکستان پویلیئن...

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.