جمعہ, اگست 28, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سماجی تحفظ اور تعلیمی نظام میں بھی نمایاں بہتری آئی۔

اگست 24, 2026

انسانی حقوق اور انصاف کے شعبے میں رپورٹ کے مطابق نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کو 2024 میں جی اے این ایچ آر آئی کا اے اسٹیٹس حاصل ہوا۔ مزید برآں پاکستان نے سزائے موت کے دائرہ کار سے چار جرائم خارج کیے، دسمبر 2019 سے پھانسیوں پر عمل درآمد معطل رکھا جبکہ اکتوبر 2025 میں صدارتی معافی بھی دی گئی۔ ملک میں جیل اصلاحات، انسدادِ تشدد قوانین پر عمل درآمد اور سپریم کورٹ میں زیر التوا اپیلوں میں کمی کے حوالے سے بھی پیش رفت ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق سماجی، مزدور اور ماحولیاتی شعبوں میں بھی مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ گھریلو تشدد سے متعلق قوانین تمام صوبوں اور اسلام آباد میں مکمل کیے گئے، سندھ میں ازدواجی زیادتی(میریٹل ریپ) کے مقدمے میں پہلی سزا سنائی گئی جبکہ مختلف علاقوں میں کم عمری کی شادی کے خلاف اصلاحات نافذ کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے سماجی تحفظ اور تعلیمی نظام میں بھی نمایاں بہتری آئی۔ اساتذہ کی بھرتیوں، بند سکولوں کی بحالی اور اسلام آباد میں سکول سے باہر 30 ہزار تک بچوں کے داخلوں کے ذریعے تعلیم کے شعبے کو مزید مضبوط بنایا گیا۔مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان نے مارچ 2025 میں جبری مشقت سے متعلق آئی ایل او پروٹوکول کی توثیق کی، ضلعی نگرانی کمیٹیاں قائم کیں اور قومی اجرت اصلاحاتی منصوبہ متعارف کرایا۔

رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی شعبے میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے موسمیاتی کنونشن (UNFCCC) کے تحت اہم رپورٹنگ ذمہ داریاں پوری کیں جبکہ جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق قوانین کی مؤثر عملداری کے باعث پاکستان کو CITES کی کیٹیگری ون کا درجہ بھی حاصل ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون صرف تجارتی مراعات تک محدود نہیں بلکہ یورپی یونین نے 2021 سے 2027 کے دوران 400 ملین یورو کی مالی معاونت بھی مختص کر رکھی ہے جو گرین گروتھ، تعلیم، قانون کی حکمرانی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، انسانی وسائل کی ترقی، مہارتوں کے فروغ، بہتر طرز حکمرانی اور خواتین کی معاشی شمولیت جیسے شعبوں میں پاکستان کی معاونت جاری رکھے گی۔

ShareTweet
Previous Post

بچوں کے داخلوں کے ذریعے تعلیم کے شعبے کو مزید مضبوط بنایا گیا۔

Next Post

یورو کی براہ راست ٹیرف رعایت حاصل ہوئی۔

Related Posts

دبئی : وزیر مملکت سمندر پار پاکستانیز عون چودھری کا قونصلیٹ کا دورہ
تازہ ترین

دبئی : وزیر مملکت سمندر پار پاکستانیز عون چودھری کا قونصلیٹ کا دورہ

اگست 28, 2026
معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ
اوورسیز پاکستانیز

معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ

اگست 26, 2026
بیرسٹر امجد ملک کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری
اوورسیز پاکستانیز

بیرسٹر امجد ملک کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

اگست 26, 2026
اوور سیز پاکستانیوں نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس کی حمایت کردی

by Rana Irfan
اگست 28, 2026
0

دبئی (جانب منزل نیوز) وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل محمد عون چودھری نے دبئی میں پاکستان کے...

معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ

معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ

by Rana Irfan
اگست 26, 2026
0

لاہور: معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے وزیر و وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب، بیرسٹر امجد ملک...

بیرسٹر امجد ملک کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

بیرسٹر امجد ملک کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

by Rana Irfan
اگست 26, 2026
0

لاہور(جانب منزل نیوز) صوبائی وزیرِ و وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں...

اوور سیز پاکستانیوں نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس کی حمایت کردی

اوور سیز پاکستانیوں نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس کی حمایت کردی

by Rana Irfan
اگست 26, 2026
0

اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیز نے ملک میں نئے صوبے بنانے کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے انتظامی اصلاحات کی...

Jmurdu

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.