صفحہ اول - اردوJM
جمعرات 14 مئی 2026ء
متحدہ عرب امارات

دبئی: شہریوں کے لیے 2 ارب درہم کے رہائشی الاٹمنٹس کی منظوری

جمعرات 14 مئی 2026ء


دبئی: شہریوں کے لیے 2 ارب درہم کے رہائشی الاٹمنٹس کی منظوری

دبئی:(نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران، عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 2 ارب درہم مالیت کے رہائشی الاٹمنٹس کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 2 ہزار 971 شہری مستفید ہوں گے۔

شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ صدرِ مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت میں امارات ہمیشہ اپنے شہریوں کے لیے رہائش کو قومی ترجیحات میں سرفہرست رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ معیاری رہائش خاندانی استحکام اور معاشرتی ہم آہنگی کی بنیادی ستون ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ایک جدید اور ہمہ گیر رہائشی نظام کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے تاکہ شہریوں کی ضروریات کو اعلیٰ معیار اور کم سے کم وقت میں پورا کیا جا سکے۔