جمعہ 12 جون 2026ء
بیجنگ:(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا آپ نے دنیا بھر کے آٹھ سو ملین افراد کو غربت سے نکلنے میں رہنمائی کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے اعلیٰ سطح کی ملاقات کی، ملاقات میں ملاقات میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احسن اقبال،عطا تارڑ، محسن نقوی بھی شریک تھے۔
ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا آپ نے دنیا بھر کے آٹھ سو ملین افراد کو غربت سے نکلنے میں رہنمائی کی۔
وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کو \"طاقت اور استحکام کی علامت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو جیسے منصوبے دونوں ممالک کے درمیان ترقی اور تعاون کی مشترکہ مثال ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔۔ پاکستان کے بیس کروڑ سے زائد عوام چین کی دوستی کو اپنے دل کے قریب سمجھتے ہیں۔
خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورۂ چین کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور تاجک صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ فاشزم کے خلاف جدوجہد کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور پاک-چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے تاکہ سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے تیانجن، چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس سے خطاب کیا تھا۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ایس سی او کے لیے تیانجن میں موجود ہونا میرے لیے باعثِ مسرت ہے۔ میں چینی صدر شی جن پنگ کا ان کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے ازبکستان اور کرغزستان کو ان کے قومی دن پر مبارکباد بھی پیش کی۔
شارجہ اسپورٹس کلب میں اسپانسرز اور سرمایہ کاروں کے اعزاز میں تقریب، پاکستانی بزنس مین خاور حسین کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا
ڈانوب پراپرٹیز نے لندن میں نیا دفتر کھول دیا، یورپی مارکیٹ میں توسیع کا عندیہ
دبئی میں کِکو شاردا نے ڈانوب کے نئے اپارٹمنٹ کا قبضہ حاصل کر لیا
عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، سعودی عرب میں نئے سیزن کے ویزوں کا اجرا کا اعلان
دبئی: قانونی ذرائع سے زرمبادلہ بھجوانے کی آگاہی مہم کے سلسلے میں شاندار تقریب
شارجہ: پاکستان بزنس کونسل شارجہ (PBCS) اور پاکستان برطانیہ بزنس کونسل (PBBC) کے درمیان ایک پروقار مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب
\"یو اے ای لاٹری: 100 ملین درہم جیتنے کا سنہری موقع!\"
\"یو اے ای لاٹری: 100 ملین درہم جیتنے کا سنہری موقع!\"