صفحہ اول - اردوJM
اتوار 16 اگست 2026ء
پاکستان

پاکستان میں اے آئی بیسڈ ایپ، ایئرپورٹس پر امیگریشن سہل بنانے کا منصوبہ

اتوار 16 اگست 2026ء


پاکستان میں اے آئی بیسڈ ایپ، ایئرپورٹس پر امیگریشن سہل بنانے کا منصوبہ

اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور امیگریشن کے عمل کو مؤثر اور آسان بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) پر مبنی ایک جدید ایپلی کیشن تیار کر لی ہے۔

حکام کے مطابق اس نئے نظام کا پائلٹ پروجیکٹ جلد ہی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شروع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اس منصوبے پر بریفنگ دی گئی، جہاں ادارے کی جدید کاری کے منصوبے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔