صفحہ اول - اردوJM
اتوار 16 اگست 2026ء
پاکستان

پاکستانی ٹیکسٹائلز ایشیا کی سب سے بڑی نمائش میں شرکت کے لیے تیار

اتوار 16 اگست 2026ء


پاکستانی ٹیکسٹائلز ایشیا کی سب سے بڑی نمائش میں شرکت کے لیے تیار

کراچی: (نمائندہ خصوصی)  پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر انٹرٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرکس اور یارن ایکسپو، آٹم ایڈیشن 2025 میں بھرپور شرکت کے لیے تیار ہے۔ یہ ایشیا کا نمایاں ترین ٹیکسٹائل پلیٹ فارم ہے، جس کی نمائش 2 سے 4 ستمبر تک نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر شنگھائی، چین میں منعقد کی جائے گی۔

’انٹرٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرکس‘ اس وقت ایشیا کی سب سے بڑی اور جامع نمائش ہے، جو مکمل طور پر گارمنٹس فیبرکس اور اس سے متعلقہ اشیا پر مبنی ہے۔ دور جدید میں چین کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں تیزی سے ترقی کے ساتھ فائبر، یارن اور فیبرکس کی مانگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، جس سے بیرونی ممالک کے مینوفیکچررز کے لیے سازگار تجارتی مواقع فراہم ہوئے ہیں۔