صفحہ اول - اردوJM
اتوار 16 اگست 2026ء
کھیل

قومی ٹیم میں سلیکٹ کیوں نہ کیا ؟ کرکٹر عدالت پہنچ گیا

اتوار 16 اگست 2026ء


قومی ٹیم میں سلیکٹ کیوں نہ کیا ؟ کرکٹر عدالت پہنچ گیا

کراچی:(نمائندہ خصوصی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے پر ڈیرہ مراد جمالی کے کرکٹر تیمور علی نے پی سی بی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق تیمور علی پاکستان کے بہترین فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں، ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین پرفارمنس رہی ہے۔

وکیل کے مطابق ورلڈکپ کیلئے سلیکٹ کھلاڑیوں کا پرفارمنس ریکارڈ درخواست گزار سے انتہائی کم ہے۔ تیمور علی نے امتیازی سلوک کیخلاف پی سی بی میں سیکشن 37 کے تحت اپیل دائر کی ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پی سی بی نے تاحال درخواست گزار کی اپیل پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، پی سی بی کو تیمور علی کی اپیل پر فیصلہ کرنے کاحکم دیا جائے۔