اتوار 16 اگست 2026ء
اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ریکوڈک منصوبے کیلئے 41 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے ریکوڈک منصوبے کیلئے 41 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی، اس پیکج میں 30 کروڑ ڈالر قرض اور 11 کروڑ ڈالر کی گارنٹی شامل ہے۔
اے ڈی بی کے صدر نے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے جو معیاری روزگار پیدا کرے گا، تانبے اور سونے کی کان کا منصوبہ تاریخ کی بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگا، ریکوڈک منصوبہ پاکستان میں معاشی ترقی اور غربت میں کمی کا ذریعہ بنے گا۔
اے ڈی بی کے صدر ماسا کانڈا نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ عالمی معدنیات کی سپلائی چین کو سہارا دے گا، یہ منصوبہ دنیا میں بڑھتی ہوئی اہم معدنیات کی مانگ کو پورا کرنے میں مدد دے گا، یہ صاف توانائی کی منتقلی اور خطے میں ڈیجیٹل جدت کو بھی آگے بڑھائے گا۔ صدر اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ ریکو ڈک منصوبہ پاکستانی معیشت کو مزید مضبوط اور متنوع بنائے گا، ریکوڈک منصوبہ دنیا کی پانچویں بڑی کاپر مائن ہوگا، پہلے مرحلے میں سالانہ 8 لاکھ ٹن کاپر کانسٹریٹ تیار کیا جائے گا اور منصوبے سے عالمی سطح پر کاپر کی کمی پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
اے ڈی بی کے صدر کا کہنا ہے کہ کاپر الیکٹرک گاڑیاں ،بیٹریاں، موبائل فون اور ڈیٹا سینٹرز کیلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے، منصوبہ بلوچستان کے سب سے کم ترقی یافتہ ضلع چاغی میں قائم ہے، ریکوڈک منصوبے سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
اے بی ڈی کے صدر نے مزید کہا کہ صحت اور تعلیم کے منصوبے، خاص طور پر خواتین کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، ریکوڈک منصوبے کی متوقع مدت کم از کم 37 سال ہوگی، اس سے پیداوار کا آغاز 2028 کے آخر میں متوقع ہے۔
جیو جِتسو ورلڈ چیمپیئن شپ میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کا سفاتخانہ پاکستان کا دورہ
پاکستانی نژاد برطانوی ماہر تعلیم پروفیسر نوید یاسین امارات کے پہلے چارٹرڈ کمپینین بن گئے
بارسلونا سپین کے تارڑ برادران کنسٹریکشن کی طرف سے کروتیسا میں ریسٹورنٹ کا افتتاح
معروف کاروباری شخصیت عبدالرشید چغتائی کی قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر سے ملاقات
دانوب پراپرٹیز نے دبئی میں زیرو ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ گھر کی ملکیت مزید آسان بنا دی
دبئی سے چھٹیاں گزارنے لاہور آنے والی ننھی پری رحمین فاطمہ سوئمنگ پول میں نہاتے جاں بحق
کوئی بھی ٹیم اسپین کیخلاف برتری حاصل نہ کرسکی، نیا ورلڈ ریکارڈ قائم
فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین پر ڈالروں کی بارش