صفحہ اول - اردوJM
اتوار 02 فروری 2025ء February 2, 2025
سیاست سیاست

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا، عمران خان کا اعتراف

اتوار 02 فروری 2025ء | by admin on

Share: Facebook | Twitter | Whatsapp | Linkedin Visits: 6


حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا، عمران خان کا اعتراف

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) حکومت پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ دینے جانے والے عمران خان نے حکومت کے حق میں بڑا بیان دے کر سب کو حیران کر دیا۔ عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ معشت سنبھل گئی ہے مگر ترقی نہیں ہو رہی ۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ تسلیم کررہے ہیں حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے؟ اس سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ معیشت مستحکم ہونے سے دیوالیہ ہونے سے پاکستان بچ گیا ہے ۔ تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی جہاں ٹیم نے عمران خان کو مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ عمران خان سے عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ ناصر عباس ، علی امین گنڈا پور  نے ملاقات کی ۔


Leave a Comment