شوبز
شوبز
’ایمرجنسی‘، کنگنا رناوت کی پانچ برسوں میں پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم
اتوار 02 فروری 2025ء | by admin on
Share: Facebook |
Twitter |
Whatsapp |
Linkedin Visits: 14
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ایمرجنسی‘ طویل انتظار کے بعد بالآخر جمعے کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق اگرچہ فلم نے اپنے پہلے دن مناسب بزنس کیا ہے لیکن یہ کنگنا کی گذشتہ پانچ برسوں میں پہلے دن بزنس کرنے والی سب سے بڑی فلم ہے۔
’ایمرجنسی‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے روز دو کروڑ 35 لاکھ انڈین روپے کمائے ہیں۔ کنگنا کی سنہ 2023 میں آنے والی فلم ’تیجس‘ نے اپنے پہلے دن ایک کروڑ 25 لاکھ انڈین روپے کمائے تھے جبکہ سنہ 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دھکڑ‘ نے پہلے دن ایک کروڑ 20 لاکھ انڈین روپے کا کاروبار کیا تھا۔