اتوار 02 فروری 2025ء | by admin on
Share: Facebook | Twitter | Whatsapp | Linkedin Visits: 4
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ عمران خان کا نہیں بلکہ اس وقت کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا تھا۔ انہوں نے یہ بیان ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس کے ردعمل میں دیاہے ۔
عمر ایوب نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کہا، یہ پی ٹی آئی کا فیصلہ نہیں تھا۔اس حوالے سے غلط فہمی دورکرلی جائے ۔ انہوں نےمزید کہا کہ اس وقت پاکستان ٹائمز کا دیرینہ دور نہیں، اب انٹرنیٹ کا دور ہے، انٹرنیٹ کے ذریعے معلومات ہر صورت پہنچ جاتی ہے۔ ہر مسئلے کا حل مذاکرات ہیں،
نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی ملاقات میں آرمی چیف نے ہی مذاکرات کی بات کی تھی ۔افغانستان کے بارڈر پر کوئی بلوچستان یا کے پی کا پٹواری تو نہیں بیٹھا ہوا، تقریبا 550 ارب روپے کا پیٹرول اسمگل ہوکر آتا ہے، اس کے ذمہ داران کون ہیں؟