ابوظہبی (جانب منزل نیوز) ابوظہبی میں فیڈرل نیشنل کونسل نے سال 2027 کے لیے متحدہ عرب امارات کے 90.1 ارب درہم کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی، نئے بجٹ میں عوامی سہولیات، سماجی تحفظ اور معیارِ زندگی بہتر بنانے کو مرکزی اہمیت دی گئی ہے۔
فیڈرل نیشنل کونسل کے اسپیکر صقر غباش کی زیر صدارت اجلاس میں منظور ہونے والے بجٹ کے تحت تعلیم، صحت، شہریوں کے لیے رہائش، سماجی بہبود اور جدید سرکاری خدمات کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔
اجلاس میں بچوں کی ڈیجیٹل حفاظت، کھیلوں کا فروغ، نجی شعبے میں اماراتائزیشن، زرعی و آبی وسائل کی ترقی اور صحت مند طرزِ زندگی جیسے اہم قومی معاملات پر بھی غور کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کی قیادت کا یہ اقدام عوامی خوشحالی، پائیدار معاشی ترقی اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق جدید قومی نظام کی تعمیر کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔





