پیر, نومبر 23, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وفاقی وزیر علی پرویز ملک کی عمانی وزیر تجارت سے ملاقات، ویزا مسائل کے حل، تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق

نومبر 23, 2026
وفاقی وزیر علی پرویز ملک کی عمانی وزیر تجارت سے ملاقات، ویزا مسائل کے حل، تجارتی روابط بڑھانے  پر اتفاق

مسقط (جانب منزل نیوز) پاکستان اور عمان نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ ویزا مسائل کے حل اور تاجروں کی آمدورفت آسان بنانے کے لیے متعلقہ وزارتوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے عمان کے وزیر تجارت، صنعت و سرمایہ کاری سے ملاقات کی، جس میں اقتصادی شراکت داری، سرمایہ کاری کے نئے امکانات اور باہمی تجارت کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان عمان مشترکہ ورکنگ گروپ برائے تجارت و سرمایہ کاری کو مؤثر انداز میں فعال بنانے اور کاروباری شخصیات کے روابط مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے خوشگوار تعلقات اور جغرافیائی قربت اقتصادی تعاون کی مضبوط بنیاد ہیں، توانائی کے شعبے سے آگے بھی تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
عمانی وزیر تجارت نے پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کے معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کی بنیاد قرار دیا۔
وفاقی وزیر نے عمان کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ آٹھویں پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کے جامع پروٹوکول کو دوطرفہ تعاون کا مؤثر روڈ میپ قرار دیا۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی ایم پنجاب مریم نواز کا بڑا ایکشن، گندم اور آٹے کی سپلائی دگنی کرنے کا حکم

Related Posts

آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی ایم پنجاب مریم نواز کا بڑا ایکشن، گندم اور آٹے کی سپلائی دگنی کرنے کا حکم
پاکستان

آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی ایم پنجاب مریم نواز کا بڑا ایکشن، گندم اور آٹے کی سپلائی دگنی کرنے کا حکم

نومبر 23, 2026
بگ 5 گلوبل 2026 میں پاکستانی مصنوعات کی دھوم، قونصل جنرل حسین محمد نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں پاکستان پویلین کا افتتاح کردیا
تازہ ترین

بگ 5 گلوبل 2026 میں پاکستانی مصنوعات کی دھوم، قونصل جنرل حسین محمد نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں پاکستان پویلین کا افتتاح کردیا

نومبر 23, 2026
استاد کی جدائی نے مولانا طارق جمیل کو غمزدہ کردیا، مولانا نذر الرحمان کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت
پاکستان

استاد کی جدائی نے مولانا طارق جمیل کو غمزدہ کردیا، مولانا نذر الرحمان کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت

نومبر 23, 2026
پاک چین خلائی تعاون میں اہم پیش رفت، دو پاکستانی خلا نوردوں کی تربیت مکمل، تاریخی مشن کے لیے حتمی انتخاب پر نظریں
اوورسیز پاکستانیز

پاک چین خلائی تعاون میں اہم پیش رفت، دو پاکستانی خلا نوردوں کی تربیت مکمل، تاریخی مشن کے لیے حتمی انتخاب پر نظریں

نومبر 23, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved