لاہور: معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے وزیر و وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب، بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیے میں کاروباری، سماجی اور دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر رانا امتیاز نے بیرسٹر امجد ملک اور دیگر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
بیرسٹر امجد ملک نے رانا امتیاز کی جانب سے پرتکلف دعوت اور شاندار میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
معروف بزنس مین **UAE سے سجاد ** نذیر کویت سے شمشاد خان تنولی اور لندن سے اسامہ ملک بھی عشائیے میں شریک تھے۔
عشائیے کے اختتام پر بیرسٹر امجد ملک کے برادرِ نسبتی، مرحوم ندیم ملک کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ مرحوم کے ایصالِ ثواب، درجاتِ بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی گئی۔








