جمعرات, اگست 27, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

نیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب سے سیکڑوں سیاح لاپتا، 95 ہلاکتوں کی تصدیق

اگست 26, 2026
نیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب سے سیکڑوں سیاح لاپتا، 95 ہلاکتوں کی تصدیق

نیپال اور چین کے علاقے تبت کی سرحد پر مٹی اور چٹانیں دریا میں گرنے کے باعث آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 95 افراد ہلاک اور سیکڑوں سیاح لاپتا ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیوز میں درجنوں افراد کو سرحد پر سیلابی ریلے میں بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور نیپال اور چین دونوں جانب کے حکام نے ہلاکتوں میں اضافے اور بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

نیپال میں کئی مکانات، سڑکیں اور بجلی کے منصوبے سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جبکہ  دوسری جانب تبت کے حکام نے بتایا ہے کہ سرحدی گزرگاہ پر مٹی کا تودہ گرنے کے بعد ‘گیرونگ’ (Gyirong) کاؤنٹی میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ 

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مٹی کا تودہ نیپالی سرحد کی جانب گرا جس نے گیرونگ پورٹ کو متاثر کیا اور سرحدی علاقے میں سڑکوں، مواصلات اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔

نیپال کی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق متاثرہ علاقے میں کم از کم 384 سیاح لاپتا ہیں جن میں 105 بھارتی، 93 نیپالی، 12 برطانوی اور 3 امریکی شہری شامل ہیں۔ 

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی ‘یونہاپ’ کی ایک الگ رپورٹ کے مطابق نیپال میں ان کے بھی 8 شہری لاپتا ہیں جبکہ  ایک پولیس اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ سیلاب کے بعد اب تک مجموعی طور پر 95 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

نیپال اور تبت کی سرحد پر چین کی جانب ریکارڈ ہونے والی سکیورٹی فوٹیج میں متعدد افراد کو چٹانوں، مٹی اور پانی کے ایک خوفناک اور اونچے ریلے سے قبل جان بچا کر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس ہولناک ریلے نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارتوں، گاڑیوں اور کئی افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

چینی سرکاری نشریاتی ادارے ‘سی سی ٹی وی’ کے مطابق حکام نے گیرونگ لینڈ کراسنگ پر کم از کم 574 امدادی کارکنوں کو تعینات کر دیا ہے،  ایک امدادی کارکن نے بتایا کہ متاثرہ علاقے تک جانے والے راستوں پر مٹی اور ملبے کی 5 فٹ موٹی تہہ جمع ہے جس کی وجہ سے ٹیموں کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں کم از کم 4 گھنٹے لگ رہے ہیں۔

ShareTweet
Previous Post

سانحہ پمز: سیکرٹری صحت اسلم غوری عہدے سے برطرف

Next Post

وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم کے درخواست گزاروں کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار ہوگئی

Related Posts

معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ
اوورسیز پاکستانیز

معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ

اگست 26, 2026
بیرسٹر امجد ملک کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری
اوورسیز پاکستانیز

بیرسٹر امجد ملک کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

اگست 26, 2026
اوور سیز پاکستانیوں نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس کی حمایت کردی
اوورسیز پاکستانیز

اوور سیز پاکستانیوں نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس کی حمایت کردی

اگست 26, 2026
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی
تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی

اگست 26, 2026

تازہ ترین

معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ

معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ

by Rana Irfan
اگست 26, 2026
0

لاہور: معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے وزیر و وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب، بیرسٹر امجد ملک...

بیرسٹر امجد ملک کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

بیرسٹر امجد ملک کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

by Rana Irfan
اگست 26, 2026
0

لاہور(جانب منزل نیوز) صوبائی وزیرِ و وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں...

اوور سیز پاکستانیوں نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس کی حمایت کردی

اوور سیز پاکستانیوں نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس کی حمایت کردی

by Rana Irfan
اگست 26, 2026
0

اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیز نے ملک میں نئے صوبے بنانے کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے انتظامی اصلاحات کی...

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی

by Rana Irfan
اگست 26, 2026
0

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران اور...

Jmurdu

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.