راولپنڈی (جانب منزل نیوز) راولپنڈی میں اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، مقتولہ کے اہلخانہ نے ان کے شوہر احسن طاہر کو معاف کر دیا، جس کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزم کی دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
اہلخانہ نے عدالت میں پیش ہو کر ملزم کے حق میں بیانِ حلفی جمع کروایا۔ مدعی خاندان کی جانب سے جمع کرائے گئے حلف نامے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ واقعہ حادثاتی تھا اور احسن طاہر نے جان بوجھ کر ربیعہ احسن کو قتل نہیں کیا۔
حلف نامے کے مطابق اہلخانہ نے اپنی تسلی کے بعد ملزم کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا ہے۔





