اسلام آباد (جانب منزل نیوز) اسلام آباد پولیس کی افسر پری گل ترین کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے انہیں نئے عہدے کے رینک لگائے۔
پری گل ترین نے اپنے پولیس کیریئر کا آغاز بلوچستان پولیس میں بطور اے ایس پی کوئٹہ کینٹ کیا۔ دورانِ ملازمت انہوں نے مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھائیں۔
پری گل ترین اسلام آباد پولیس میں ایس پی سواں ڈویژن اور ایس پی سکیورٹی سمیت اہم انتظامی و سکیورٹی ذمہ داریوں پر بھی فائز رہ چکی ہیں۔
پری گل ترین کی ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی پولیس سروس میں طویل تجربے اور خدمات کے اعتراف کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔





