بیجنگ (جانب منزل نیوز) چین نے ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سڑکوں پر جدید روبوٹ تعینات کر دیے، جو ٹریفک پولیس اہلکاروں کی معاونت کرتے ہوئے انسانوں کی طرح ہاتھ کے اشاروں سے گاڑیوں کی آمدورفت کنٹرول کر رہے ہیں۔
چار پہیوں والی چھوٹی گاڑی پر نصب یہ جدید روبوٹ نہ صرف ٹریفک کو رواں رکھنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ ان میں موجود جدید کیمرے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔
روبوٹس میں آواز کے ذریعے ہدایات دینے کی صلاحیت بھی موجود ہے، جس کے ذریعے شہریوں اور ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کا ایک اور جدید قدم، مستقبل میں سمارٹ سٹی اور خودکار ٹریفک مینجمنٹ کے امکانات کو مزید روشن کر رہا ہے۔





