اسلام آباد: پمز اسپتال میں آتشزدگی کے افسوسناک حادثے کے بعد نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران متعلقہ افسران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کر کے عہدے سے ہٹا دیا۔
افسوسناک سانحے پر وزیرِ اعظم نے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔








