
شارجہ (جانب منزل نیوز) عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں محمد غوث ریسٹورنٹ، شارجہ میں خصوصی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر عقیدت و احترام کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کی گئی۔

تقریب کی خاص بات ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے عوام کے لیے مفت کھانے کا خصوصی انتظام ہے۔ صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک آنے والے افراد کے لیے ناشتہ بالکل مفت فراہم کیا گیا جبکہ دوپہر 12 بجے سے رات 12 بجے تک بریانی اور زردہ بھی مفت پیش کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں یہ اہتمام محبتِ رسول ﷺ اور خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت کیا گیا ہے۔ پورے دن کے دوران محمد غوث ریسٹورنٹ آنے والے افراد اس خصوصی دسترخوان سے مفت کھانا حاصل کیا۔

شرکاء نے محمد غوث ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کے اس خوبصورت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قرآن خوانی اور عوام کی خدمت ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔








