ابوظہبی (جانب منزل نیوز) پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین شبیر مرچنٹ نے عالمی توانائی نمائش اے ڈی آئی پی ای سی 2026 کے موقع پر پاکستانی کمپنی کلہور آئل فیلڈ ایکوپمنٹس لمیٹڈ کے اسٹال کا دورہ کیا، جہاں پاکستانی کاروباری شخصیات سے ملاقات اور ان کی کاروباری سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل کے معزز اراکین اور کمپنی کے نمائندگان عبدالکریم کڈوانی اور عبدالستار کڈوانی نے شبیر مرچنٹ کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران کمپنی کے کاروباری امور اور توانائی کے شعبے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شبیر مرچنٹ نے خطے کی نمایاں توانائی نمائش میں کمپنی کی شرکت کو سراہا اور پاکستانی کاروباری اداروں کی عالمی سطح پر موجودگی کو خوش آئند قرار دیا۔
ایکوپمنٹس لمیٹڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کمپنی اپنی کاروباری سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گی اور مستقبل میں کامیابیوں کے نئے سنگ میل عبور کرے گی۔





