اسلام آباد (جانب منزل نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شیخ منصور بن زید النیہان کومتحدہ عرب امارات کے نائب صدر کے طور پر تقرری پر پاکستان کے عوام اورحکومت کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد دی ہے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے شیخ منصور بن زید النیہان کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ ان کی تقرری متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کےلئے کامیابی اورخوشحالی کا نیا باب ہو۔
واضح رہے کہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے شیخ منصور کو نائب صدر یواے ای مقرر کیا ہے۔