اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر کو ہونگے۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے 8 اکتوبر کی تاریخ الیکشن کیلئے تجویز کی تھی۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونیوالے انتخابات ملتوی کرکے 8 اکتوبر کی تاریخ دی ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ دو دن سے سماعت کر رہا تھا لیکن آج یہ بینچ ٹوٹ گیا ہے۔