گوادر (جانب منزل نیوز) گوادر پورٹ نے گندم کی ترسیل و پروسیسنگ میں ملک کی دیگر بندرگاہوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی حکام کے مطابق گوادر بندرگاہ کے ذریعے گندم کی درآمد سے گوادر میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ۔ گوادر پورٹ پر تیز ترین سٹیوڈورنگ سروسز کے ساتھ ساتھ کوئی ڈیمریج اور سٹوریج چارجز نہیں۔
حکام کے مطابق گندم لانے والے 9 جہازوں میں سے 4 جہاز پہنچ چکے ہیں، پہنچنے والوں جہازوں میں ایم وی لیلا چنئی، ایم وی رچ، ایم وی ویروڈا اور ایم وی ڈوراڈو شامل ہیں، گوادر بندرگاہ دولاکھ میٹرک ٹن گندم کو تیزی سے نمٹانے کیلئے کوشاں ہے، 2 مارچ کو پہلے لنگر انداز ہونیوالے جہاز سے گندم کے اخراج اور ترسیل کیلئے صفر ہینڈلنگ نقصان دیکھا گیا۔
گوادر پورٹ نے 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم کامیابی سے ہینڈل کی، باقی ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن گندم کی پروسیسنگ بھی اسی طرح کی جا رہی ہے۔