اسلام آباد (جانب منزل نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے امن و امان کی صورتحال سازگار نہیں ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے فوجی دستوں کی فراہمی سےانکار کردیا اور ملک میں معاشی بحران کے باعث وزارت خزانہ نے بھی فنڈز کی فراہمی سے معذوری ظاہر کی۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ، داخلہ و دفاع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آراء کی روشنی میں بروقت اور پرامن، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔