شارجہ (جانب منزل نیوز) پامیر پرائیویٹ اسکول شارجہ کے زیر اہتمام متحدہ عرب امارات کا قومی دن منایا گیا۔تمام طلبہ نے بھرپور طریقے سے یہ دن منانے کا فیصلہ کیا اور یہ بات ثابت بھی کی کہ وہ اس خطہ زمین سے بے حداُنسیت رکھتے ہیں۔بچوں نے اس میں بھرپور حصہ لے کر اپنی دلچسپی کا ا ظہار کیا۔اس موقع پر طلبہ نے مختلف تقاریر کیں اور یواے ای کے ماضی اور تاریخ کو دہراتے ہوئے شہداء کی عظمت کا سلام پیش کیا۔قومی محسنوں کوبھی خراج پیش کیا گیا۔
سکول کے مرکزی میدان کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور غباروں سے سجایا گیا اورپرچم کُشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔با وقار تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے کی دھن پر جب پرچم فضا میں لہرایا گیا، تو تمام شرکاء کے چہرے طمانیت سے چمک اُٹھے اور وہ تابندہ مستقبل کی امید اور عزم کی کیفیت میں تھے۔ادارے کی عمارت پر اماراتی پرچم پوری آب و تاب سے بلندی کا نظارہ پیش کر رہا تھا۔ طلبہ نے اپنے چہروں پر اماراتی جھنڈے بنوائے۔ تمام شرکاء نے بیجز لگائے۔
تقریب کے دوران طلبہ کے ہاتھوں میں اماراتی پرچم لہراتے رہے اور تالیوں کی گونج سنائی دیتی رہی۔ مختلف طلبہ نے ثقافتی رقص پیش کر کے اس ملک سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔ اس عہد کا بھی اظہار کیا گیا کہ ہمیشہ اس ملک کے لیے محنت اور لگن سے کام کریں گے۔ تمام اساتذہ بھی طلباء وطالبات کے ہمراہ رہے۔ہر طرف بھرپور نظم و ضبط دکھائی دے رہا تھا۔آخر میں ملک کی سلامتی،ترقی اور بقا کی دُعا کے ساتھ کیا گیا۔