لاہور (جانب منزل نیوز) پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہا کہ سمت درست ہے، ڈیفالٹ نہیں کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کہنے سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق سنہ 2013 میں بھی دنیا کہتی تھی کی ملک ڈیفالٹ کرے جائے گا ہم نے محنت کی پانچ دن میں بجٹ دیا اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔
ان کے مطابق سابقہ دور معیشت کے حوالے سے ملک کا سیاہ ترین دور تھا۔ معیشت پر اور تجربے نہیں کر سکتے۔ ہم نے سنہ 2013 سے 16 تک اپنا پروگرام مکمل کیا جو ملک کی تاریخ میں ایک بار ہی ہوا یے۔
ان کے مطابق ہمیں میکرو اکنامک انڈیکیٹرز کو بہتر بنانا ہو گا۔ یہاں امیر افراد قرضے معاف کروا لیتے ہیں جبکہ غریب بیوہ خواتین کے چند ہزار کی عدم ادائیگی پر اثاثے منجمند ہو جاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ انھوں نے مالی انتظام بہتر کرنے کی پاداش میں پانچ سال جلا وطنی گزاری۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ’میرے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا جس رفتار سے ہم پہلے چل رہے تھے، ہمیں جی 20 کا حصہ ہونا چاہیے تھا، آج ہماری معیشت 46 ویں نمبر پر جا پہنچی ہے، ہم نے روپے کو بغیر سوچے سمجھے ڈی ویلیو کیا۔‘