لاہور (جانب منزل نیوز) تحریک انصاف اور (ق)لیگ میں اختیارات کی جنگ تیز ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف کے وزیر اسلم اقبال اور وزیراعلی پنجاب کے بیٹے مونس الٰہی بیوروکریسی کو الگ الگ ہدایات دے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف اور ان کی اتحادی (ق) لیگ کے مابین اختیارات کی جنگ میں صوبے کی بیوروکریسی کشمکش کا شکار ہوگئی ہے۔تحریک انصاف کے سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال اور وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے بیٹے مونس الٰہی افسران کو الگ الگ ہدایات دے رہے ہیں جس پر افسران بھی پریشان ہیں کہ کس کی مانیں اور کس کی نہ مانیں۔
ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے وزیر اسلم اقبال 90 شاہراہ پر واقع اپنے وزیراعلیٰ ہاؤس میں بیٹھ کر افسران کو احکامات جاری کرتے ہیں جبکہ 8کلب آفس سے مونس الہٰی بیورو کریسی پر زور ڈالتے ہیں۔