دبئی(جانب منزل نیوز) پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے صدر نواز خان جدون کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 70 ویں سالگرہ پاک جناح ریسٹورنٹ بزنس بے دبئی میں بڑے جوش و خروش سے منائی گئی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے عہدے داران اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکت کرنے والوں میں صدر پی ٹی آئی ابوظہبی ثقلین مہرو, صدر پی ٹی ائی ام القوین فہیم بیگ،صدر پی ٹی آئی عجمان مرزا صفدر،صدر پی ٹی آئی راس الخیمہ عادل ملک, صدر پی ٹی آئی شارجہ عتیق الرحمان، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی دبئی حمیرا ارشد اور نائب صدر پی ٹی آئی فجیرہ سردار علی سمیت کئی کارکنان شامل ہیں۔
صدر پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات نواز خان جدون نے کہا کے قائداعظم محمد علی جناح کے بعد اگر کوئی لیڈر ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے تو وہ عمران خان ہے جن کی ایک کال پہ پورا پاکستان گھروں سے نکلنے کا عزم رکھتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے مختلف عہدے داران اور کارکنوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر صدر پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات نے خیام الحق کو انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات مقرر کیا۔ تقریب کے اختتام میں کپتان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس کے بعد کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی 5 اکتوبر کو سالگرہ منائی جاتی ہے۔ عمران خان 1952 میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔