اسلام آباد (جانب منزل نیوز) آڈیو لیکس پر وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے عمران خان،اعظم خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی ہے۔
جانب منزل نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیدی۔کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کیا گیا۔
کابینہ کمیٹی نے عمران خان ان کے ساتھی وزرا اور اعظم خان کیخلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دیدی۔کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کو اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی۔