لاہور(جانب منزل نیوز) بحرین سے اسلام آباد جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ۔
تفصیلات کےمطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ڈی جی سی اے اے کے حکم پر خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آ رہی تھی۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کوغلط گائیڈ کرتے ہوئے طیارہ 8 ہزار فٹ بلندی کے بجائے 5 ہزار فٹ بلندی پر پہنچ گیا۔ طیارہ جیسے ہی 5 ہزار فٹ بلندی پر پہنچا گراونڈ پر اکسیمیٹی وارننگ سسٹم (GPWS)جاری ہوگئی۔ کپتان حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو واپس اوپر لے گیا۔ جی پی وارننگ سسٹم نے پہاڑی علاقے کی نشاندہی کی تھی۔
ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ خرابی موسم کے باعث پائلٹ نے طیارے کو نیچے لانے کیلئے اجازت مانگی تھی۔ کنٹرولر نے اس کو نیچے آنے سے منع کر دیا تھا۔ کپتان نے دوبارہ رابطہ کر کے کہا کہ موسم بہت خراب ہے مجھے ڈیسنٹ کی اجازت دی جائے۔ کنٹرولر نے کپتان کے اصرار پر طیارے کو نیچے آنے کو کہا۔ ایئر انویسٹی گیشن بورڈ واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔ کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔